اس وقت ایسی کوئی ویکسینزموجود نہیں ہیں جوہمیں کوویڈ۔19
سےمتاثرسےبچائیں۔ یہاں بریڈ فورڈ میں، آپ کی مدد کےساتھ، ہم یہ تلاش کرنےکی دوڑکا حصہ ہیں۔
کوویڈ19 کےخلاف ویکسین کےبغیر، ہم سب اس خطرےکا سامنا کرتےہوئےزندگی گُزاررہےہیں کہ بیماری کا دوبارہ پھوٹ پڑنا واقع ہوتا رہےگا۔
سخت ٹیسٹنگ، رابطےکا پتہ رکھنا اورگھرپرالگ تھلگ ہونا، یہ سب ہمارے معاشرےمیں کوویڈ۔19
کےپھیلاؤ کوقابومیں رکھنےمیں مدد کررہےہیں۔
اس کےباوجود، اس خطرےکوکم کرنےکا واحد طریقہ یہ ہےکہ ہم میں سےزیادہ تروائرس کےخلاف قوت مدافعت پیدا کریں، تاکہ ہم اس کوآگےمُنتقل نہ کرسکیں۔
کیوں شامل ہوں؟
کیوں شامل ہوں؟
س رفتاراورپیمانےکومدنظررکھتےہوئےجس سےکوویڈ۔19
پھیلتا ہے، ایک مؤثرویکسین کی تیزترترقی طب کی دُنیا کی سب سےبڑی ترجیح ہے۔
تحقیق کےشہرکےطورپرہمارےثابت کئےگئےٹریک ریکارڈ کی وجہ سےبریڈفورڈ کوایک کامیاب ویکسین کوترقی دینےکی قومی کوشش کےمقدم مقام کےطورپرچُنا گیا ہے۔
ہم نزدیکی طورپرادویات کی صنعت اورتعلیمی اداروں کےساتھ رابطہ قائم رکھےہوئےہیں، جوایک ویکسین دریافت کرنےکےلئےسخت محنت کررہےہیں۔
ہماراکلیدی کردارحقیقی زندگی میں یہ ٹیسٹ کرنا ہوگا کہ کیا یہ ویکسینزکوویڈ۔19
کےخلاف قوت مدافعت مُہیا کرتی ہیں، اورہمیں متاثراوربیمارہونےسےطاقتورترین تحفظ مُہیا کرتی ہیں۔
کون حصہ لےسکتےہیں؟
کون حصہ لےسکتےہیں؟
ہم متعدد ویکسین ٹرائلز کےلئےہزاروں رضاکاران تلاش کررہےہیں۔ ہم توقع کرتےہیں کہ پہلےٹرائل اگلےچھ ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔ ہم معاشرےکےہرحصےمیں سےرضاکاران بھرتی کررہےہیں، لیکن اُن کی عُمرلازمی طورپر18
سال سےزائد ہونی چاہیے۔
ہرٹرائل مُختلف ہوگا اوراُس میں ہسپتال یا کسی جی پی پریکٹس پرہماری تحقیقی ٹیموں کےساتھ ایک یا زائد اپائنٹمنٹس شامل ہوسکتی ہیں؛ تاہم، جتنا بھی زیادہ یا کم وقت آپ نکال سکیں، ہمارےلئےمددگارہوگا۔